گھریلو ناچاقی پر نوجوان کی پھندا لگا کر خودکشی

گھریلو ناچاقی پر نوجوان  کی پھندا لگا کر خودکشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن کے رہائشی شخص نے گھریلو ناچاقی کے باعث گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔

 تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پھول والی گلی کے رہاشی شخص کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ ساجد ولد صغیر کے نام سے کی گئی ، متوفی نے گھریلو چاقی کے باعث خودکشی کی ہے ، جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں