6سالہ بچی ٹینک میں ڈوب کرجاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد سیکٹر 3 روٹ نمبر ایف 21 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 6 سالہ آمنہ دختر ریاض کے نام سے کی گئی ۔ دوسری جانب لانڈھی زون گیٹ کے قریب بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے سردخانے منتقل کر دی ۔