اشتعال انگیز تقاریر کیس کے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ

اشتعال انگیز تقاریر کیس کے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کی رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور ملک مخالف نعرے بازی کے مقدمات میں مفرور ملزمان رومان اور محسن انصاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ کے گرفتاری جاری کر دیئے ۔

 عدالت نے ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ مفرور ملزمان کے خلاف دفعہ 87 اور 88 کی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔ عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور عامر خان سمیت 30زائد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں