قابض میئر نے کراچی کھنڈر میں بدل دیا،سیف الدین

قابض میئر نے کراچی کھنڈر میں بدل دیا،سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں جب سے پیپلزپارٹی کے قابض میئر کو مسلط کیا ہے شہر مسلسل تباہی کی طرف جا رہا ہے ۔

 کراچی کھنڈرات میں بدل چکا ہے اور شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب دعویٰ کرتے ہیں کہ ٹاؤنز کا انتظام بھی پیپلز پارٹی سنبھالے گی، مگر ان کے تیرہ ٹاؤنز کی کارکردگی سے پورا کراچی بخوبی واقف ہے ۔ یہ ٹاؤنز کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں جہاں کرپٹ افسران کے باعث شہری مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں، اختیارات نہ ہونے کے باوجود، مثالی کام ہو رہا ہے۔ اب تک جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں 150 سے زائد پارکس اور کھیل کے میدان آباد کیے جا چکے ہیں۔ لاکھوں مربع فٹ پر پیور بلاکس سے سڑکیں بنائی گئیں، اور کارپیٹنگ کی جارہی ہے ، اوپن ایئر جم لگائے گئے اور عوام کو ریلیف دیا گیا اربن فاریسٹ اور رین واٹر ھارویسٹنگ جیسے ماحول دوست اور دور رس منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب دعوے اور میڈیا بیانات تو دیتے ہیں، لیکن گٹر کے ڈھکن لگانے جیسا چھوٹا سا کام بھی نہیں کروا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں