ریسکیو 1122 اپنی صلاحیتیں منوانے سے قاصر ہے ،غلام محمدناز
کراچی (این این آئی)آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین غلام محمد ناز صدراتی تمغہ امتیاز اور جنرل سیکریٹری سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ ریسکیو سروس 1122 صوبہ سندھ تاحال اپنی کارکردگی سے عوام کو مطمئن نہیں کرسکی اور صرف ایمبولنس سروس تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔
گزشتہ دنوں لیاری میں بلڈنگ گرنے کے واقعے میں تمام 27 لائشیں کے ایم سی کے اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے تجربے کار ریسکیور نے نکالی ہیں جبکہ 1122 کا عملہ صرف فوٹو سیشن تک محدود رہا۔تجربے کا کے ایم سی کے ریسکیورکی تعداد بمشکل 40 کے لگ بھگ ہے جوکہ تین کروڑ کی آبادی کے لیے ناکافی ہے ۔جبکہ فائر فائٹرز کی 500 سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔