محمد علی جناح یونیورسٹی میں طلبا کے پروجیکٹ کی نمائش
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی میں شعبہ اورک کے زیراہتمام طلبا کے فائنل ایئر پروجیکٹ کی نمائش کا انعقا د کیا گیا ۔
منیجر اورک رومیسہ عقیل کی زیرنگرانی ہونے والی نمائش میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور سی اوز نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پرسینیٹر کریم احمد خواجہ نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طلبا کے تخلیقی پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا اور اساتذہ و طلبا کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی نے بہترین مثال قائم کی ہے ، جس پر وائس چانسلر ڈاکٹرزبیر شیخ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حکومت سندھ اور وفاقی سطح پر ایسی کوششوں کو بھرپور سپورٹ ملنی چاہیے ۔ ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہاکہ محمد علی جناح یونیورسٹی ہمیشہ سے تخلیقی سوچ، انوویشن، اور عملی تحقیق کی حوصلہ افزائی کرتی آئی ہے ۔ فائنل ایئر پروجیکٹس کی یہ جامع نمائش ہماری اس کاوش کا ایک واضح ثبوت ہے ،سینیٹر عبدالکریم اور دیگر انڈسٹری لیڈرز کی شرکت ہمارے طلبہ کے لیے حوصلہ افزا رہی، اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ ماجو کے طلبہ کی محنت اب صرف تعلیمی حلقوں تک محدود نہیں بلکہ صنعتی و کاروباری دنیا میں بھی سراہی جا رہی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلبا کے آئیڈیاز صرف منصوبے بن کر نہ رہیں۔ ماجو کے شعبہ اورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کاشف اسحاق نے کہا کہ نمائش میں طلبا کے پروجیکٹس کو (ایس ڈی جی ایس )سے ہم آہنگ کیا گیا۔