سینٹرل آرٹس کونسل میں 10 فٹ بلند درخت لگائے گئے

سینٹرل آرٹس کونسل میں 10 فٹ بلند درخت لگائے گئے

کراچی (این این آئی) آرٹس کونسل کراچی سینٹرل میں آرٹ فرینڈ سرکل کے تعاون سے پیر کو 10 فٹ بلند 50 سے زائد درخت لگائے گئے۔

 جن میں گل مور، پیپل، نیم چیکو اور شریفہ کے درخت شامل ہیں، اس موقع پر آرٹ فرہنڈ سرکل کے بانی، کوثر رضوی، نفیس محمد غوری، معروف شاعرہ گل آفشاں، آرٹس کونسل کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم ظفر، آرٹس کونسل کے ممبر عمران عزیز، جعفر عزیز، شعیلہ معیداور شگفتہ معید، منیجر ایڈمنسٹریشن، شاہد محی الدین، منیجر فنانس سمع اللہ، ثاقب اور دیگر معززین نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں