ہائی پروفائل مقدمے میں اہم پیش رفت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں سرکاری افسران کی ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی26 قیمتی جائیدادوں کے۔۔۔
جعلی دستاویزات کی تیاری سے متعلق ہائی پروفائل مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کیس کا حتمی چالان عدالت میں جمع کروایا جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے ۔چالان کے مطابق مقدمے میں جمشید ٹاؤن سب رجسٹرار آفس کے سینئر کلرک منور علی دھاریجو سمیت مجموعی طور پر 32 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے 23 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔