اہم سڑکیں شمسی توانائی سے روشن کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز30ستمبر حتمی تاریخ مقرر

اہم سڑکیں شمسی توانائی سے روشن کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز30ستمبر حتمی تاریخ مقرر

کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہری ترقی اور پائیدار توانائی کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر شہر کی اہم سڑکوں کو شمسی توانائی سے روشن کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے ، اس منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 ستمبر کی حتمی تاریخ مقرر کی ہے۔

 جس کے تحت بڑے شہری راستوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی، یہ منصوبہ کے ایم سی کے وسیع تر گرین انرجی اقدام کا حصہ ہے جس میں شارع فیصل، میرین ڈرائیو (کلفٹن)، شارع ایران اور شارع فردوس شامل ہیں، اس منصوبے کے لیے خریداری کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اگست کے دوسرے ہفتے تک ایک ہزار سے زائد سولر پولز اور لائٹس پر مشتمل کھیپ کراچی پہنچنے کی توقع ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کومحکمہ انجینئرنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میئر نے مزید کہا کہ یہ صرف اسٹریٹ لائٹس نہیں بلکہ پائیداری میں ایک طویل المدتی سرمایہ کاری ہے ،یہ اقدام نہ صرف روشنی کے نظام کو بہتر بنائے گا بلکہ بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی اور ماحولیاتی بہتری کا باعث بھی بنے گا، اس منصوبے میں پانچ سالہ آپریشن اور مینٹی ننس پلان بھی شامل ہے ،میئر نے واضح ہدایات دی کہ کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور مقررہ مدت پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ شہر کے ہر ضلع اور مصروف علاقوں میں عوامی بیت الخلا قائم کیے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں