ٹھیکوں میں بے ضابطگیاں ڈی جی ٹیکنیکل سروسز بری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے کے ایم سی میں ٹھیکوں کے اجرا میں مبینہ بے ضابطگیوں کے مقدمے میں ڈی جی ٹیکنیکل سروسز اظہر حسین شاہ کی ۔۔۔
بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔ وکیل صفائی توقیر رندھاوا ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ کرپشن کے الزامات 2017 اور 2018 کے دوران کے ہیں جبکہ اظہر حسین شاہ کی تعیناتی 2022 میں ہوئی، لہٰذا ان پر لزام بے بنیاد ہے ۔ عدالت میں ملزم نے اپنی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی پیش کیا۔