کراچی چیمبر کولائیو اسٹاک میں سرمایہ کاری کی دعوت

کراچی چیمبر کولائیو اسٹاک میں سرمایہ کاری کی دعوت

کراچی(بزنس رپورٹر)وزیر برائے لائیو اسٹاک سندھ محمد علی ملکانی نے کراچی چیمبر پر زور دیا کہ وہ لائیو اسٹاک اور ۔۔

 فشریز ڈپارٹمنٹ کی مشاورتی کمیٹیوں میں نمائندے نامزد کرے ،اس اقدام سے کے سی سی آئی پالیسی سازی میں فعال کردار اور مستقبل کی منصوبہ بندی و ترقی میں مفید مشورے دے سکے گا۔انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے پر لائیو اسٹاک اور فشریز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کیا اور سرمایہ کاری پر تیز تر منافع حاصل کرنے کا بہترین موقع قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک واحد شعبہ ہے جو صرف 6 ماہ میں سرمایہ کاری پر منافع کی ضمانت دیتاہے ۔انہوں نے کے سی سی آئی ممبران کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کاجائزہ لینے کی دعوت دی اور اسکی معاشی و دیہی ترقی کیلئے اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ علی ملکانی نے ایکوا کلچر کی طرف توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے کاروباری افراد پہلے ہی مچھلی اور جھینگوں کی فارمنگ کر رہے ہیں ،ہمیں ان کوششوں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں