مختلف واقعات میں 3افراد زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہراہ فیصل، گلشن معمار، قائد آباد اور شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
شاہراہ فیصل پر فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل پولیس اسٹیشن کی حدود میں درگاہ روڈ کے قریب پمپ کے مقام پر فائرنگ کا واقعہ رپورٹ ہوا۔فائرنگ میں 30سالہ بلال ولد گل فیروز زخمی ہوا ۔گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب افغان کیمپ کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50سالہ احسان ولی ولد محمد صابر زخمی ہوا۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع نور گوٹھ کے قریب گجر چوک کے مقام پر نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 22 سالہ مرتضیٰ ولدرشید احمد زخمی ہوگیا۔