پاکستان ادویاتی پودوں کی حیاتیاتی اقسام سے مالا مال ہے ،ڈاکٹر عطاالرحمن

پاکستان ادویاتی پودوں کی حیاتیاتی اقسام سے مالا مال ہے ،ڈاکٹر عطاالرحمن

کراچی (این این آئی)پاکستان کے ممتاز سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان طبی پودوں کی بھرپور حیاتیاتی تنوع کا حامل ملک ہے۔۔

 جہاں400 سے زائد اقسام کے طبی پودے پائے جاتے ہیں، ملک کے آٹھ مختلف موسمیاتی خطوں میں پائی جانے والی نباتاتی حیات کی تعداد تقریباً6ہزار اقسام پر مشتمل ہے ، جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری نے پاکستان کے مختلف موسمیاتی علاقوں سے 2200 پودوں کے تقریبا6ہزار عرق جمع کیے ہیں جو اس خطے میں پودوں کے عرق کا سب سے بڑا ذخیرہ تصور کیا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کیبین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)  میں ایک خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں