لخدمت شعبہ والنٹیئر مینجمنٹ کے تحت سمر سوشل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت شعبہ والنٹیئر مینجمنٹ نے سمر سوشل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا۔۔
شہر بھر سے ڈیڑھ ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی،500 نوجوانوں کو انٹر شپ پروگرام میں موقع فراہم کیا گیا ہے ۔یہ نوجوان مختلف سوشل پروجیکٹ پر کام کریں گے ،6 ہفتوں پرمشتملسوشل سمرانٹرن شپ پروگرام کے دوران ان نوجوانوں کو مختلف سوشل پراجیکٹس دیئے جائیں گے ۔اس پروگرام کا مقصدان نوجوانوں میں والنٹیئر ازم کا جذبہ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں بطور والنٹیئراپنا فعال کردار ادا سکیں اور زندگی کا مقصد سمجھ سکیں،اسی سلسلے میں انٹرن شپ پروگرام میں منتخب نوجوانوں کیلئے اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام منتخب نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر الخدمت کے تمام شعبہ جات کے منیجرز نے اپنے شعبہ جات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔