جعلی چیک کیس :مخصوص نشست پر منتخب پی پی کونسلر گرفتار
ٹنڈو آدم (نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی کے مخصوص نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے کونسلر مزمل شیخ کو جعلی چیک دینے کے مقدمے میں سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون شمائلہ زوجہ جان محمد عباسی نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے اس کا مکان خرید کر رقم ہضم کرلی، اور رقم کا تقاضا کرنے پر جعلی چیک تھما دیا جو بینک سے کیش نہیں ہو سکا۔عدالت کے حکم پر سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزمل شیخ کو گرفتار کر لیا۔