ارم تنویر عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن پہنچ گئیں
کراچی(سٹی ڈیسک)ڈی جی پی آر پی آئی ڈی کراچی مسز ارم تنویر کو عمرہ ادا کرنے کے بعد وطن واپسی پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا پبلی کیشن کے افسران نے گلدستے پیش کیے۔
تمام افسران نے انہیں عمرے کی مبارکباد پیش کی اور ان کی تمام دعاؤں کی قبولیت کی خواہش کی۔ ارم تنویر نے افسران میں تبرکات تقسیم کیے ۔ ارم تنویرنے کہا کہ عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد کو تقویٰ اور اعمال صالحہ کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے ، جو روحانی تزکیہ اور اللہ سے قربت کی عکاسی کرتا ہے جس کا تجربہ انہیں عمرہ کے دوران ہوا۔ انہوں نے تمام افسران کے لیے بھی بیت اللہ جانے کی سعادت حاصل کرنے کی دعا کی۔