ایس ایس جی سی کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،1109 کنکشن منقطع

ایس ایس جی سی کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،1109 کنکشن منقطع

کراچی(سٹی ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی سکیورٹی سروسز اور کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ، کسٹمر ریلیشن شپ ڈیپارٹمنٹ اور ریکوری ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر۔۔۔

 گیس چوری سے متاثرہ کالونیوں اور علاقوں کی شناخت و نشاندہی کے لیے سروے کررہے ہیں۔حال ہی میں کمپنی کی مذکورہ ٹیموں نے کراچی میں مجموعی طور پر 1109 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹائے ، اس کے لئے شہر بھر میں چھاپے مارے گئے ۔ اسٹیل ٹاؤن کراچی کے قریب میاں خان گوٹھ میں ایک خصوصی چھاپے میں ٹیم کو ایس ایس جی سی کی 16 انچ مین ڈسٹری بیوشن لائن سے براہ راست زیر زمین کنکشن ملا، جہاں سے تقریباً 280 گھروں کو غیر قانونی کنکشن کے ذریعے گیس فراہم کی جا رہی تھی۔ گیس چوری کے لیے استعمال ہونے والے تمام آلات کو موقع پر ہی ہٹا دیا گیا اور اس کارروائی میں ملوث مظہر علی عباسی، ادریس جوکھیو، نیاز ولی اور عامر جتوئی کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔ گیس چوری کے واقعات میں ملوث تمام افراد کے خلاف مناسب دعوے کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں