غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے افراد اور گروہوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

 غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے افراد اور گروہوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے افراد اور گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔

 واضح رہے کہ میئرکراچی نے حال ہی میں شہر میں 32 مخصوص مقامات پر شہریوں کو مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، شہری شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سٹی وارڈن ڈپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں میں اچانک کارروائیاں کیں، جن میں چیس اپ کے قریب، الٰہ دین پارک اور گلشن اقبال کا ایک مقام شامل ہیں، جہاں غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کیا گیا تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے ، میئرکراچی نے پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کے شہریوں کو مفت اور آسان پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، اور پارکنگ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ اس مہم کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی ناقابل برداشت ہے اور عوامی مفاد کے خلاف جانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ہم کسی بھی مافیا یا فرد کو عوامی جگہوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے ، کے ایم سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر کے ایم سی ہیلپ لائن پر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں