میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی مبارک ولیج کے قریب راشن تقسیم مہم

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی مبارک ولیج کے قریب راشن تقسیم مہم

کراچی (این این آئی) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے اپنی کمیونٹی ویلفیئر اور سمندری تحفظ سے وابستگی کے تحت مبارک ولیج کے قریب واقع ساحلی بستی عرب سفر گوٹھ میں آگاہی اور تربیتی سیشن کا انعقاد کیا، جس کے بعد راشن تقسیم کیا گیا۔

اس تقریب کا مقصد مقامی ماہی گیر برادری کو اہم حفاظتی اقدامات اور ایمرجنسی کے دوران کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔ گاؤں کے افراد کو ذاتی صفائی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، خاص طور پر ساحلی اور اجتماعی ماحول میں۔ اس کے علاوہ انہیں بنیادی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) اور جان بچانے والی تکنیکوں جیسے کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن کی تربیت بھی دی گئی۔سیشن کا ایک اہم حصہ لائف جیکٹس کے صحیح استعمال اور ان کی اہمیت پر عملی مظاہرہ اور گفتگو پر مشتمل تھا، تاکہ ماہی گیر جان سکیں کہ ہنگامی حالات میں یہ جیکٹس کس طرح جانیں بچا سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں