وحدت مسلمین کی وزیر مذہبی امور کے بیان کی تردید

وحدت مسلمین کی وزیر  مذہبی امور کے بیان کی تردید

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ عزاداری ونگ کے صدر علامہ علی انور جعفری نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے کہ چالیس ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران میں لاپتہ ہو چکے ہیں۔

مقامات مقدسہ کی طرف جانے والا ہر شخص زائر نہیں ہوتے ۔ زائرین تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے رجسٹرڈ کاروان کے ساتھ جاتے ہیں اور واپس آتے ہیں۔ زائرین کا لبادہ اوڑھ کر اپنے مذموم مقاصد کے لیے سفر کرنے والوں کو زائرین کا نام دینا زائرین کی توہین ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں