فارنرز ایکٹ کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت منظور

فارنرز ایکٹ کے مقدمہ  میں ملزم کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے فارنرز ایکٹ کے مقدمہ میں ملزم نیاز گل کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے درخواست کو 35 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ میں فارنرز ایکٹ کے مقدمہ میں ملزم نیاز گل کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عرفان عزیز ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، درخواست گزار کے پاس شناختی دستاویزات نہ ہونے کے سبب مقدمہ دائر کرکے بند کردیا ہے ، درخواست گزار کی عمر 18 سال سے کم ہے ، شناختی کارڈ بننے کی عمر ہی نہیں ہوئی، نیاز گل کو 25 جون کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں