شاہ فیصل کالونی میں دن دیہاڑے بیکری میں ڈکیتی

شاہ فیصل کالونی میں دن  دیہاڑے بیکری میں ڈکیتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔

 شاہ فیصل کالونی میں دن دیہاڑے بیکری میں ڈکیتی کی واردات واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے واردات کی، ملزمان قمیض شلوار اور پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے ملزمان نے چہرے چھپانے کے لئے فیس ماسک اور کیپ کا استعمال کیا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے بیکری کے مالک اور ملازمین کو یرغمال بنا کر تین لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لئے ویڈیو میں ملزمان کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی دیکھا جاسکتا ہے ،ملزمان نے چند لمحوں میں ہی واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں