حکومت سندھ دعووں سے کام نہ چلائے ،شاداب رضا

حکومت سندھ دعووں سے کام نہ چلائے ،شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی سے مرکز اہلسنت پر مرکزی رہنما وسندھ کے صدر نور احمد قاسمی نے ملاقات کی،ملاقات میں نور احمد قاسمی نے سندھ کے مسائل لاقانونیت،امن وامان کی ابترصورتحال اور عوام کو پانی کی عدم فراہمی جیسے معاملات سے آگاہ کیا۔

شاداب رضا نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے ،سندھ میں لاقانونیت،اغواء،ڈکیتیوں اور جرائم میں اضافہ امن کی صورتحال بہتر نہیں ہے ،حکومت سندھ دعووں سے کام نہ چلائے ،حکومت سندھ عوام کے مسائل حل کرنے اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے کام کرئے ،سکھر،جیکب آباد،حیدر آباد،شکار پور پیر مراد شاہ کالونی مائیکرو ٹاورودیگر شہروں میں عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے ،حکومت سندھ دریاؤں کے بند کی تعمیر کو ہر حال میں یقینی بنائے ،دریا کے بند نہ بننے کی وجہ سے سیلاب کی صورت میں ہزاروں گھر تباہ اور انسانی جانوں کا ضیاع ہوجاتا ہے ،حکومت سندھ بتائے بند کیوں نہیں بن رہے سندھ میں لاقانونیت اور اغواء اور ڈکیتیوں کی وارداتوں پر قابو کیوں نہیں پایا جارہا،امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔سربراہ سنی تحریک کا کہنا تھا کہ لاقانونیت کا خاتمہ اور سندھ کے عوام کو پانی فراہم نہیں کیا گیا تو احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے ،پاکستان سنی تحریک عوام کو کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ملاقات میں نور احمد قاسمی نے صوبے کی صورت حال اور عوام کی پریشانیوں سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں