مشتعل افراد کا نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سمیت ٹیم پر حملہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)رام سوامی میں نیوز کوریج کے دوران مشتعل افراد کا نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سمیت ٹیم پر حملہ۔حملہ آوروں نے رپورٹر اور کیمرہ مین پر تشدد کیا اور کیمرہ بھی توڑ دیا۔
مقدمہ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سلمان سلیم کی مدعیت میں نامزد ملزم عبد الرؤف، اس کے بیٹے نعمان،فیضان اور ارسلان سمیت دس نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا مقدمے کے متن کے مطابق رپورٹر اپنی ٹیم کے ہمراہ رام سوامی میں قائم مخدوش عمارتوں پر نیوز رپورٹ تیار کرنے گیا تھا جہاں ملزمان نے مشتعل ہوکر رپورٹر اور کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کیمرہ بھی توڑ دیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم عبد الرؤف اور اس کے بیٹے نعمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے ۔