سکھر :پولیس نے گٹکا چھالیہ سے بھرا رکشہ پکڑلیا،2ملزمان گرفتار
سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات کی بڑی کھیپ کی فروخت کو ناکام بنادیا، 8 لاکھ مالیت کی منشیات برآمدکرکے 2 ملزموں کو گرفتارکرلیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ آباد ذوالفقار چاچڑنے منشیات گٹکا چھالیہ سے بھرا رکشہ پکڑلیا۔ ملزمان مشتاق چوہان اور رمضان چوہان منشیات کو شکارپور سے خیرپور کی طرف سپلائی کرنے جارہے تھے ۔ ملزمان کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ایس ایس پی نے پولیس پارٹی کو شاباش دی۔