محکموں کو ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے ذریعے جاری کرنے کی ہدایت

محکموں کو ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے ذریعے جاری کرنے کی ہدایت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شفافیت کے لیے ای پیڈ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کو ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے ذریعے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔مراد علی شاہ نے صوبے میں شفافیت کے لیے ای پیڈ کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور کہا کہ صوبے میں تمام تر سرکاری آلات کی خریداری ای پیڈ کے تحت کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کے تمام محکمے خریداری ای پیڈ سسٹم سے عمل میں لائیں، شفاف نظام سے ہی عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے ۔وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ٹینڈرنگ میں ای پیڈ کے علاوہ کوئی متبادل قابلِ قبول نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں