انسداد پولیو مہم، کمشنر کی نجی اسپتالوں کے نمائندوں سے ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی نے انسداد پولیو مہم کو موثر بنانے کے لئے نجی اسپتالوں اور کلینک ایسوی ایشن کے۔۔
صدر اور ارکان اور اسپتالوں کے مالکان سے ملاقات کی ۔جمعرات کوکمشنر نے پرائیویٹ اسپتال ایسو سی ایشن کے عہدیداروں اور مختلف نجی اسپتالوں کی انتظامیہ اور مالکان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی اسپتال اپنے اسپتالوں میں ویکسنشن کرنے والے بچوں کا ڈیٹا ریکارڈ کریں گے اور انتظامیہ کو فراہم کریں گے ۔