ڈسٹرکٹ پا پولیشن ویلفیئر آفس کے زیر اہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ پا پولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر فیصل اسحاق ڈائریکٹر پروگرام ڈاکٹر بلال بھنڈر ، مسیحی رہنما پروفیسر شہزاد لارنس ،محترمہ عظمت سلیم اور وقاراحمد بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے ضلع بھر کے ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مذہبی رواداری اور باہمی احترام وقت کا اہم تقاضا ہے ۔