کورنگی میں درندہ صفت انسان کی کمسن لڑکے سے زیادتی

کورنگی میں درندہ صفت انسان کی کمسن لڑکے سے زیادتی

کراچی (این این آئی)کورنگی ناصر جمپ کی رہائشی بیوہ خاتون کے کمسن بیٹے کو درندہ صفت انسان زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، سفاک ملزم بچے کو کورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب پھینک کر فرار ہوگیا۔

کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بیوہ خاتون رضوانہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس میں مدعیہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیٹے نے بتایا کہ وہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب کام پر جانے کے لیے بس اسٹاپ پر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص نے آکر مجھے لفٹ دی جس پر میں اس کے ہمراہ بیٹھ گیا ، ملزم مجھے گودام چورنگی لے گیا اور ندی کے قریب جنگل میں لیجا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ،نامعلوم صورت شناس ملزم کو سامنے آنے پر شناخت بھی کر سکتا ہوں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے  انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں