منشیات کا مرکزی ڈیلر گرفتار

منشیات کا مرکزی ڈیلر گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پشاور سے کراچی منشیات فروخت کرنے والا مرکزی ڈیلر شاہ ولی گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کو پی آئی بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کراچی کے علاقوں پرانی سبزی منڈی اور محمود آباد میں منشیات سپلائی کرتا تھا اور ہر ہفتے 40 سے 50 کلو منشیات بسوں کے ذریعے کراچی پہنچاتا تھا۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم خواتین کو منشیات کراچی منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا اور ایک کلو منشیات پہنچانے کے عوض 20 ہزار روپے ادا کرتا تھا۔ایس ایس پی زبیر نظیر کے مطابق ملزم کا بھائی کچھ عرصہ قبل پی آئی بی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا، جس نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا بھائی پشاور میں بیٹھ کر کراچی کے لیے منشیات کی سپلائی چلاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں