پاکستان کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ،الطاف شکور
کراچی (سٹی ڈیسک)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی و دیگر رہنماؤں نے ایشین کرکٹ کونسل کے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے کہا کہ جو کارنامہ سینئر ٹیم انجام نہ دے سکی وہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے کر دکھایا جس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ انڈر19 ٹیم نے اپنی محنت، نظم و ضبط اور جذبے سے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل محفوظ اور روشن ہاتھوں میں ہے ۔ نوجوان کھلاڑیوں کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ٹیلنٹ کو مواقع اور درست رہنمائی ملے تو پاکستان عالمی سطح پر بڑی فتوحات حاصل کر سکتا ہے ۔