طلبا یونین پرپابندی سے اہل قیادت کوروکا گیا،کاشف شیخ
سیاسی انتشار، خریدوفروخت کی سیاست ،فارم 47کی مسلط قیادت اسی کا نتیجہ ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جمعیت ملک کے روشن مستقبل کی نوید اورامت مسلمہ کے امیدوں کی کرن ہے ۔ پاکستان کی تقدیر نوجوانوں سے جڑی ہے ۔تحریک ختم نبوت سے لیکراسلامی اقدار،نظریہ پاکستان کی حفاظت اورطلبہ حقوق کے لیے جمعیت کا کرداروقربانیاں ناقابل فراموش ہے ۔جمعیت کے 79 ویں یومِ تاسیس پر جاری اپنے پیغام میں صوبائی امیرکا مزید کہنا تھا کہ جمعیت کی 78 سالہ جہدمسلسل لازوال قربانیوں سے پر ہے ۔جس نے نوجوانوں کی تعمیرسیرت وکردارسے لیکر ملک کو قابل ونڈرلیڈرشپ فراہم کی اور ایسے سیکڑوں ، ہزاروں دیگر افراد جو جمعیت کی تربیت کے نتیجہ میں ہی آج مختلف پلیٹ فارمز سے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ نے ایک طرف طلبہ کو اسلامی مقصدِ حیات سے آگہی دی تو دوسری طرف اپنی نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ مسائل کو ا جاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا، جن سے طلبہ کی صلاحیتوں کو جلا ملی اور ا ن میں شعور و آگہی کی نئی ا منگ پیدا ہوئی۔طلبہ یونینز نے ملک کے سیاسی افق پرقیادت پیدا کرنے کی نرسری کا کردار ادا کیا۔ لیکن جب یہ قوت طاقتور ہوئی تو اقتدار کے ایوانوں میں خوف پیدا ہوا۔ 1984ئمیں جنرل ضیائالحق نے طلبہ یونینز پر پابندی لگا دی۔طلبائیونین پرپابندی لگاکر اہل وقابل اورتربیت یافتہ قیادت کا راستہ روکا گیا،آج ملک میں سیاسی انتشار، خریدوفروخت کی سیاست سے لیکرفارم 47کی مسلط قیادت اسی کا نتیجہ ہے ۔