بینظیر بھٹو کی18ویں برسی پر قرآن خوانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہیدبے نظیر بھٹو پاکستان کی تاریخ کی ایک عظیم رہنما تھیں جنہوں نے جمہوریت، آئین اور عوام کے حقوق کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔
آج کا دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو آگے بڑھایا جائے اور عوامی خدمت کو بلدیاتی اداروں کی اولین ترجیح بنایا جائے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ میں قرآن خوانی کی تقریب کے دوران کہی۔اس موقع پر شہیدبے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی، ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ قرآن خوانی میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد،مشیر وزیر اعلیٰ نجمی عالم ودیگر نے شرکت کی۔