محراب پور:محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف کی کارروائی، 7ہزار پرندے برآمد

محراب پور:محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف کی کارروائی، 7ہزار پرندے برآمد

غیر قانونی شکار تیتر، بٹیر شامل، کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، 10 افراد کیخلاف مقدمہ درجپرندے مچھلی کے نام پر بک کراکر پنجاب میں لے جائے جارہے تھے ، انسپکٹر غلام مرتضیٰ

محراب پور (نمائندہ دنیا)محکمہ جنگلات اور محکمہ وائلڈ لائف نوشہرو فیروز کی کارروائی میں غیر قانونی شکار کئے گئے 7 ہزار پرندے برآمد کرلئے گئے ، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، 5 نامزد، 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، محکمہ جنگلات اور محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر غلام مرتضیٰ خشک کے مطابق خفیہ اطلاع پر گاڑی نمبر جی ایس ایچ 595 کو پکڑ کر اس کی تلاشی لی تو غیرقانونی شکار تیتر، بٹیرسمیت 7 ہزار پرندے برآمد ہوئے ، یہ پرندے مچھلی کے نام پر بک کراکر غیر قانونی طور پر خانیوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں لے جائے جارہے تھے ۔ پرندوں کے اس غیر قانونی شکار اور کاروبار میں ملوث عبدالرشید کھوسو، موسیٰ ملاح، مرتضیٰ ملاح، عرفان ملاح اور یاسین چنہ سمیت بین الصوبائی گروہ کے دس نامعلوم اراکین کے خلاف مقدمہ نمبر 1 سال 2025 درج کیا گیا ہے ، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات اور محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی میں گاڑی اور پرندوں سمیت گرفتار افراد کو مک مکا کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے ، مذکورہ گروہ کافی عرصے سے غیرقانونی شکار اور پرندوں کی پنجاب سپلائی میں ملوث ہے ، حالیہ کارروائی دکھانے کے لئے کی گئی ہے ، جس کا ثبوت پورے سال میں داخل ہونے والا یہ پہلا مقدمہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں