موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے دو ملزمان پکڑے گئے ،کیماڑی پاک کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار، شیرشاہ سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
ملزمان میں ناصر زین اور سلمان شامل ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات چوری کی جانے والی موٹر سائیکلیں بلوچستان میں فروخت کی جاتی تھی، ملزمان درجن سے زائد موٹر سائیکلیں فروخت کرچکے ہیں،ملزمان پر موٹر سائیکل چوری اور منشیات کے مقدمات درج ہیں،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ، قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔