دو روزہ کراچی ادبی کانفرنس و مشاعرہ 31جنوری کو ہوگا

دو روزہ کراچی ادبی کانفرنس و مشاعرہ 31جنوری کو ہوگا

کراچی (این این آئی) نیاز مندان کراچی کے زیراہتمام دو روزہ کراچی ادبی کانفرنس و مشاعرہ 31جنوری اور یکم فروری 2026 کو وی ٹرسٹ آڈیٹوریم، گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں ملک کے ممتاز ادبا، شعرا، محققین اور دانشور اردو زبان و ادب کے مختلف پہلوں پر اظہار خیال کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں مشاعرے کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں نامور شعرا اپنا کلام پیش کریں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس ادبی اجتماع کا مقصد اردو ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ فکری و تخلیقی مکالمے کو فروغ دینا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں