اسٹیل مل کے مسائل پراجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی کوخط

اسٹیل مل کے مسائل پراجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی کوخط

کراچی(سٹی ڈیسک)پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین سی بی اے نے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کی سب کمیٹی کو 28 جنوری کو ادارے کے مسائل پر ہونے والے اجلاس میں شریک ہونے کیلئے خط لکھ دیا۔

سی بی اے یونین کے چیئرمین یاسین جامڑو نے ادارے کی موجودہ صورتحال اور ملازمین کو درپیش مسائل پر بریفنگ دینے کیلئے سب کمیٹی کی کنوینر ناز بلوچ سمیت کمیٹی کے سیکریٹری کو بھی اجلاس میں شامل ہونے کیلئے خط لکھا ہے ۔یونین نے خط میں ادارے میں چوریوں پر ایف آئی اے اور نیب میں درج کیسز اور سپریم کورٹ کی واضح ہدایات پر ابتک ذمہ داروں کا تعین نہ ہونے پر کمیٹی کے سامنے تفصیلات پیش کرنے کی درخواست کی ۔ چیئرمین سی بی اے نے میڈیا رپورٹ میں مزدور تنظیموں پر چوری کے الزامات پر بھی کمیٹی کو  تفصیلات سے آگاہی دینے کے حوالے سے خط میں ذکر کیا  ۔ خط میں ملازمین کی رہائشی کالونی اسٹیل ٹائون میں واقع اسکولز اسپتال کی بندش اور پانی وگیس کی عدم دستیابی ذکر کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں