ڈکیتی اور لوٹ مار میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
کراچی(اے پی پی)ابراہیم حیدری پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور لوٹ مار میں ملوث 5مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے۔۔۔
ان کے قبضے سے 3پستول، موبائل فونز اور 12ہزار 500 روپے نقدی برآمدکرلی۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں راشد عرف رشید، ندیم، محمد صالحہ، حزیفہ اور سخاوت شاہ شامل ہیں۔ ملزمان رات کے اوقات میں شہریوں کو لوٹ مارکا نشانہ بناتے تھے ۔