یومِ یکجہتی کشمیر پرچڑیا گھر میں فلاور شو کا افتتاح

یومِ یکجہتی کشمیر پرچڑیا گھر میں فلاور شو کا افتتاح

زو کو جدیداورخوبصورت تفریحی مقام بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہے ،میئر عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی چڑیا گھر (زو)میں یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ فلاور شو اور قوالی کی محفل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، دل محمد، جمن دروان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔میئر کراچی نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور عالمی برادری کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چڑیا گھر کی ترقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی زو کو ایک جدید اور خوبصورت تفریحی مقام بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ فلاور شو کا مقصد شہریوں میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا ہے جبکہ قوالی جیسی محافل کراچی کی روایتی رونقوں کی بحالی کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی نجی تقاریب کیلئے چڑیا گھر کا انتخاب کریں تاکہ یہاں سے حاصل ہونے والی آمدنی جانوروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور تمام اتحادی جماعتیں منشور پر عمل درآمد کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی والے اپنے شہر سے محبت کرتے ہیں اور فخریہ خود کو کراچی والا کہلاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں