رضویہ: مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر) رضویہ میں مبینہ طور پر تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے خاتون کی ہلاکت کی اطلاع پولیس کو ملی،خاتون کی شناخت کنزا کے نام سے ہوئی خاتون کے شوہر راشد علی نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر تھا گھر پہنچا تو اس کی بیوی شدید زخمی حالت میں تھی۔