ٹریفک اہلکار سے ہاتھا پائی کرنے والا گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ قائدآباد کی حدود داؤد چورنگی کے قریب شہری کی جانب سے مہران ہائی وے ٹریفک سیکشن کے ٹریفک اہلکار سے ہاتھا پائی کا واقعہ۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے فوری بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔
پولیس نے مزاحمت کرنے والے شہری کے ساتھی عمیر کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ مزاحمت کرنے والے شخص کو بھی تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت علی اویس کھرل ولد ظہور کھرل کے نام سے ہوئی ہے ۔