سلنڈر شاپ ڈکیتی کی وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا ملزم گرفتار

سلنڈر شاپ ڈکیتی کی وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا ملزم گرفتار

کراچی(این این آئی)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سلنڈر شاپ ڈکیتی کی وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد اسد خان ولد محمد اصغر خان کے نام سے ہوئی ہے جسے نزد علی کا باڑہ، خمیسہ گوٹھ کچی آبادی سیکٹر 5F نیو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بلا نمبری بمعہ تین عدد زندہ رانڈ لوڈ میگزین، ایک عدد موبائل فون ٹچ اسکرین اور نقد رقم 2500 روپے برآمد ہوئی۔دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں واقع سلنڈر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہے ، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ملزم کو تھانہ خواجہ اجمیر نگری کے مقدمہ الزام نمبر 123/2026 میں بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں