نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں، ڈاکٹر سلیم حیدر

نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں، ڈاکٹر سلیم حیدر

کراچی(این این آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ موجودہ صوبوں کے انتظامی نظام سے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے اور عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہورہا ہے ۔

جبکہ نئے صوبوں کے قیام سے عوامی مسائل بھی حل ہوں گے اور موروثی طرز سیاست کا بھی خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے 60 سال سے اس ملک میں چند سیاسی جماعتیں اقتدار پر قابض ہیں جو ملک کے وسائل کو بھی لوٹ رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں