کمسن بچہ کی موت کا معاملہ معمہ بن گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بن قاسم تھانہ کی حدود اسٹیل ٹاؤن شاہنواز گوٹھ گھر میں 14 ماہ کا بچہ سیف اللہ ولد ریاض حسین کی موت کا معاملہ معمہ بن گیا۔۔
ایس ایچ او تھانہ بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ متوفی بچہ کے والد ریاض حسین نے دو شادیاں کررکھی ہیں اور دونوں بیویوں کے گھر کچھ فاصلہ پر ہیں۔14 ماہ کا سیف اللہ اپنے دادا ،دادی کے گھر پرسوتیلی ماں کے پاس تھا جبکہ بچہ کا والد اور اسکی حقیقی ماں ٹھٹھہ گئے ہوئے تھے ،بچہ کی موت پر گھر واپس آکر ماں نے اپنی سوکن پر الزام عائد کیا کہ اسکی سوکن نے اسکے بیٹے کا گلہ دبا کر قتل کردیا جبکہ بچہ کے دادا،دادی کاکہنا ہے کہ بچہ کی طبیعت بگڑی اور اسکی سانس اکھڑنے لگی جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکا ،متوفی بچہ کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے ۔