سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پرپانچ فیکٹر یاں سر بمہر

سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پرپانچ فیکٹر یاں سر بمہر

قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کے لئے صنعتی اداروں اور فیکٹریوں میں سروے جاری تمام ڈپٹی کمشنرز سیفٹی قوانین کے سختی سے نفاذ کے اقدامات کریں، کمشنرکراچی

کراچی(این این آئی)ضلع کیماڑی میں اتوار کو فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر پانچ فیکٹر یاں سیل کردی گئی ہیں۔ سربمہر فیکٹریوں میں ثنا سفیناز فیکٹری کے دو یونٹس کو کا کولا اسٹوریج گودام ،الرحمان ٹوبیکو ٹریڈرز اور سی میکس میرین فیکٹری شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کیماڑی امیر فضل اویسی نے کی کمشنر کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائر سیفٹی قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے صنعتی اداروں اور فیکٹریوں میں سیفٹی آڈٹ سروے کا کام جاری ہے ،ضلع میں صنعتی اداروں اور فیکٹریوں اور کمرشل عمارتوں میں سیفٹی قوانین کو سختی سے نافذ کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیکٹریوں کا فائر سیفٹی آڈٹ سروے کریں اور سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کریں ۔کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سیفٹی قوانین کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت ہے انھوں نے کہا ہے فائر سیفٹی آڈٹ سروے کا کام جلد جلد مکمل کر لیں ۔ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سول لائن احمد مرتضی نے سول لائن سب ڈویژن میں تجاوزات کا مرتکب ہو نے پر مزید 6 ہوٹلز سیل کر دیے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے تنبیہ کی ہے کہ تمام ہوٹلز روڈ سائیڈ تجاوزات سیگریز اور ہوٹلوں کے لئے مقررہ قواعد و ضوابط پر عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی سخت کی جا سکتی ہے اور جر مانہ اور گرفتاری بھی کی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں