پیس بورڈ غزہ کے خلاف ٹرمپ کی سازش ،وحدت مسلمین

پیس بورڈ غزہ کے خلاف ٹرمپ کی سازش ،وحدت مسلمین

ایران پر امریکی جارحیت کے تباہ کن نتائج برآمد ہونگے ،علامہ حیات عباسایرانی قیادت و عوام سے مکمل یکجہتی، عالمی برادری سے کرداراداکرنیکا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی نے نمائش چورنگی ملت جعفریہ کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی اور امریکہ کی جانب سے ایران پر ممکنہ جنگ مسلط کرنا خطے کو ایک نئی تباہ کن جنگ کی طرف دھکیلنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ،خطے میں امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ۔پیس بورڈ غزہ کے خلاف ٹرمپ کا سازشی منصوبہ ہے ۔نام نہاد پیس پلان اور سفارتی دباؤ کے پردے میں طاقت کے استعمال کی پالیسی دراصل خطے کے امن کو مزید غیر مستحکم کرنے کا سبب بن سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور پر امن قائم کرنے کی کوششیں ہمیشہ الٹا اثر ڈالتی ہیں اور اس سے نفرت اور مزاحمت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ایران کے داخلی و خارجی معاملات میں مداخلت عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے منافی ہے ۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،ایرانی قیادت نے ہمیشہ قومی خودمختاری، علاقائی استحکام اور استعماری عزائم کے خلاف واضح اور جرات مندانہ مؤقف اختیار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ دہرے معیار ترک کرتے ہوئے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے ، بامعنی مذاکرات کے آغاز اور خطے کو جنگ کی آگ سے بچانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں