شہر قائد کی بہتری کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ناگزیر ،بلال قادری

 شہر قائد کی بہتری کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ناگزیر ،بلال قادری

کراچی(این این آئی)کراچی ملک کا معاشی حب اور ریڑھ کی ہڈی ہے ،اگر شہر قائد کے حالات خراب ہوتے ہیں تو اس کے اثرات صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان کی معیشت پر مرتب ہوتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل بلال سلیم قادری نے کراچی کے حالات پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی،ناقص انفراسٹرکچر،ٹوٹی سڑکیں، پانی،بجلی،ٹرانسپورٹ اور صفائی جیسے بنیادی مسائل نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ،جبکہ متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی اور عدم توجہی حالات کو مزید سنگین بنا رہی ہے ۔شہر قائد میں صنعتی سرگرمیوں کا متاثر ہونا براہ راست قومی معیشت، برآمدات اور روزگار پر منفی اثر ڈال رہا ہے ،جس کے نتائج پوری قوم کو بھگتنا پڑتے ہیں۔تمام مذہبی،سیاسی اور سماجی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ایک جامع اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا تاکہ شہر کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں