غزہ امن بورڈ دراصل ٹرمپ کا ٹریپ ہے ، اسدبھٹو

غزہ امن بورڈ دراصل ٹرمپ کا ٹریپ ہے ، اسدبھٹو

پاکستانی حکمرانوں کا خوشی سے بغلیں بجانا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں ہے مسلم حکمرانوں کو اپنے آپ کو اس جال سے بچانا چاہیے ،رہنما ملی یکجہتی کونسل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدروسابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہاہے کہ غزہ امن بورڈ دراصل ٹرمپ کا ٹریپ ہے ، پاکستان سمیت مسلم حکمرانوں کو ٹرمپ کے ٹریپ میں ہرگز نہیں آنا چاہیے ۔ غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں اسرائیلی نمائندے کی شرکت اور فلسطینی نمائندے کو باہر رکھنے سے بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے ۔پاکستانی حکمرانوں کا خوشی سے بغلیں بجانا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو تقویت پہنچانے کے لیے ہے ۔ ثابت ہوگیا کہ غزہ امن بورڈ دراصل اسرائیلی منصوبوں کی تکمیل کے لیے بچھایا گیا ایک جال ہے جس میں مسلم حکمرانوں کو اپنے آپ کو بچانا چاہیے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اجتماع سے ، مولانا عبدالجبار سومرو،مفتی محمد یوسف مزاری اورعلی حسین منصوری نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفیر کی جانب سے گریٹر اسرائیل کے حوالے سے حالیہ بیانات مسلم حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں، اردن، مصر سمیت عرب زمین پر مزید قبضہ اور عربوں کے قتل عام کیلئے امریکہ اسرائیل کی تمام منصوبوں اور سازشوں میں برابر کا شریک ہے ۔ انسانوں کے بنائے ہوئے قانون ناقص ہیں اسلامی نظام ہی امن اور سلامتی کا ضامن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں