ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے رہ گئے ،شاداب رضا
صوبائی حکومت عوام کو ریلیف،پھلوں،سبزیوں میں اضافے کا نوٹس لےروزہ تزکیہ نفس، صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک
کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ماہ صیام رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ،روزہ تزکیہ نفس اور صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے ، کارکنان عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آگے بڑھ کرکام کریں،ظلم کے سیاہ بادل ہٹانے اور روشن مستقبل کیلئے اخوت وبھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا،عوام کو جب بنیادی حقوق نہیں ملیں گے تو عوام سڑکوں پر مجبور ہوکر نکلیں گے ،صحت،تعلیم،خوراک سے پریشان مظلوم عوام کی سنوائی تک نہیں ہوتی،سرمایہ دارانہ،وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے ہی عوام کو بنیادی حقوق میسر ہوسکتے ہیں،حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ۔ بلند بانگ دعوے کرنے والے لوڈشیڈنگ تو دور عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی نہیں بناسکے ، رمضان مبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پرائز کنٹرول اور ضلعی انتظامیہ کے بلند بانگ دعوے دھرے رہ گئے ،صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے سمیت پھلوں،سبزیوں میں ہوشربا اضافے کا نوٹس لے ،حکمران آمرانہ روش بدل کر جمہوری سوچ اپنائیں،عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کا کردار مثالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست خادم بن کر عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کا نام ہے ،سیاستدان عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔