سیدہ فاطمہؓ کی زندگی مسلمان خواتین کیلئے عملی نمونہ، مولانا عبد الماجدفاروقی
کراچی(این این آئی)ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ رسول اکرم ؐ کو سیدہ فاطمہ سے خاص محبت تھی اسی لیے آپؐ نے فرمایا کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے ۔
وہ مدرسہ تعلیم القرآن کے لائبری ہال میں حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا رضی اللہ عنہا کے یوم وصال کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی نشست کی صدارت کررہے تھے ۔مولانا عبد الماجد فاروقی نے مزید کہا کہ حضرت سیدہ فاطمہؓ کی زندگی مسلمان خواتین کیلئے عفت و حیا و پردے کا بہترین عملی نمونہ ہے آپ کی زندگی میں خواتین اسلام کے لیے بڑا درس موجود ہے۔